29 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کا آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر کی قسط کی...

وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر اظہار اطمینان


فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ 

ایک بیان میں وزیراعظم نے آئی ایم ایف میں بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ 

وزیرِاعظم نے کہا کہ بھارت جارحیت کے ذریعے ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مذموم سازش کر رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے جھوٹے پروپیگینڈے کو ذمہ دارانہ انداز سے مسترد کیا، آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوئیں۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پروگرام سے معیشت کو مستحکم اور طویل مدتی بحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ 14 ماہ میں بہتر معاشی اعشاریے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا مظہر ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات