وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حل طلب مسائل نے طویل عرصے سے خطے کو متاثر کر رکھا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شہبازشریف نے پاک بھارت جنگ بندی پر ردعمل دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کےلیے فعال کردار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ کا بھی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اس نتیجے کو ہم نے خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے، یہ پیشرفت ان مسائل کے حل کے لیے ایک نئے آغاز کی علامت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ان مسائل نے طویل عرصے سے خطے کو متاثر کیا اور امن، خوشحالی اور استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔