36 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومقومی خبریںمریم نواز کا پاک فوج کیلئے اعزاز و افتخار کا اظہار

مریم نواز کا پاک فوج کیلئے اعزاز و افتخار کا اظہار


وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو

آپریشن بنیان المرصوص شروع کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فوج کےلیے اعزاز و افتخار کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرتناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ سلام ہے ان محافظوں کو، جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، تمہاری غیرت کو سلام ہو، بھارتی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص جوابی کارروائی نہیں بلکہ یہ آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کےلیے خاموش تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب دشمن نے حد پار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلا اور کڑی ضرب لگائی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا ایک ایک سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے، امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے نہیں، بلکہ شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔

یاد رہے کہ آج صبح فجر کے وقت پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ہے۔

بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، سپلائی بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات