پاک افواج نے گزشتہ رات ہونے والے بھارتی میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کا آغاز کیا تو قومی شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکار بھی افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پیغام جاری کر کے براہِ راست افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔
عالمی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس جنہیں پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بےحد پسند کیا جاتا ہے، انہوں نے اپنی فین فالوونگ کی پرواہ کیے بغیر دو ٹوک موقف اپنایا اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا۔
اداکارہ ثناء جاوید نے “اللّٰہ اکبر” کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا جبکہ ہانیہ عامر نے اس مشکل وقت میں ہر ایک کی حفاظت کےلیے دعا کی۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سچ کے ساتھ کھڑے ہونے پر زور دیا اور کہا کہ سچ کا ساتھ دینے والے کو ہی فتح نصیب ہوگی۔
اداکارہ درِ فیشاں اور اداکار فیروز خان نے بھی امن کی آواز بلند کی۔
فیروز خان کے مطابق پاک افواج بھارتی فوج کی طرح عام شہریوں پر نہیں بلکہ صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔
اداکارہ درِ فیشاں نے کہا کہ آخر ہم کب تک امن کی بات کریں جبکہ بھارت مسلسل جارضیت دیکھا رہا ہے۔
اداکار فہد مصطفیٰ اور بلال عباس نے انسٹااسٹوری شیئر کی اور کہا کہ ہم اللّٰہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے جبکہ اداکارہ حرا مانی اور حرا خان نے بھارتی اداکارہ کنگنا روناوت کو ان کے پاکستان مخالف بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔