38 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومغزہ لہو لہوعلیمہ خان کو اشتہاری قراردینے کا فیصلہ منسوخ، ضمانت منظور

علیمہ خان کو اشتہاری قراردینے کا فیصلہ منسوخ، ضمانت منظور



راولپنڈی:

علیمہ خان کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو 26 نومبر احتجاج کے کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا، جس پر انہوں نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

جج امجد علی شاہ کے روبرو کیس کی سماعت میں علیمہ خان نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔

عدالت نے ایس ایچ او صادق آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  21 مئی کو ریکارڈ طلب کرلیا اور علیمہ خان کو بھی شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے علیمہ خان کو ایک لاکھ روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

دریں اثنا علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کی درخواست دائر کر دی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہنگامی جنگی حالات ہیں، جیل میں بھائی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات