ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی ہدایت پر لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں سرپرائز موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس فرضی مشق کا مقصد ایمرجنسی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانا تھا۔
مشق کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد نے کی جبکہ اس میں سندھ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، مختلف ٹاؤنز کے اہلکار، فائر بریگیڈ، کے الیکٹرک، کے ایم سی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کا کہنا تھا کہ مشقوں کا مقصد اپنی فورس کو ہر وقت تیار رکھنا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔موجودہ حالات میں عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمبولینسز اور فائرفائٹرز ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔