کیپ ٹاؤن (جنگ نیوز) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے شکری کانراڈ کو ورلڈکپ 2027 تک تمام فارمیٹس کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ کانراڈ نے جنوری 2023 میں ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی اور اب وہ راب والٹر کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی بھی کوچنگ کریں گے۔ راب والٹر اپریل میں مستعفی ہو گئے تھے۔ کانراڈ کی نگرانی میں جنوبی افریقہ نے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ اور 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں جگہ بنائی۔ آئندہ ماہ لارڈز میں جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔ کانراڈ نے تقرری پر کہا کہ یہ کرکٹ کیریئر کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ ٹیم میں صلاحیت موجود ہے اور وہ اس میں مزید بہتری لانے کیلئے پرعزم ہیں۔