اسلام آباد:
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ہدایات پر سپریم کورٹ کے ججوں کی گرمیوں کی چھٹیوں محدود کردی گئی ہیں اور عدالت عظمیٰ کے جج اب صرف ایک ماہ کی چھٹیاں کر سکیں گے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور سپریم کورٹ کے جج باری باری ایک ماہ کی چھٹی کر سکیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے جج 16 جون سے 8 ستمبر کے درمیان چھٹیاں لے سکیں گے اور 15 دن کے لیے جج اپنی مرضی کے اسٹیشن پر بھی کام کرسکیں گے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئینی بینچ میں شامل ججوں کی چھٹیاں مقدمات کی مصروفیات سے مشروط ہوں گی۔