31 C
Lahore
Sunday, May 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ کسے...

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ کسے دیا؟


ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ ٹیمی بروس—فائل فوٹو

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ ٹیمی بروس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جے ڈی وینس نے واضح فرق ڈالا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ یہ جنگ بندی امریکی حکومت کی جانب سے صدر ٹرمپ کے وژن اور بصیرت پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے 47 گھنٹے طویل رہے لیکن ہمارے کام کے مقصد میں رہے، اس دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سمیت کئی اعلیٰ حکام سے کئی مرتبہ ٹیلی فونک رابطے ہوئے۔

ٹیمی بروس نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم مزید رابطوں کو ممکن بنانے کے لیے پُرامید ہیں، امید ہے کہ مزید بات چیت مؤثر طریقے سے آگے بڑھا سکیں گے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات