26 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی میڈیا جھوٹ پھیلاکر عوام کو بے وقوف بنارہا ہے، دھروو راٹھی...

بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلاکر عوام کو بے وقوف بنارہا ہے، دھروو راٹھی نے چینلز کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا


معروف بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی : فوٹو فائل

معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی نیوز چینلز، جھوٹی رپورٹنگ کرنے لگے اور مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے نظر آرہے ہیں، جس کے خلاف بھارت کے مشہور یوٹیوبر دھروو راٹھی بھی بول پڑے۔

دھروو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بھارتی نیوز چینلز کی خبروں سے متلعق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ساری خبریں جھوٹ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات 90 فیصد خبریں جو بھارتی ٹی وی چینلز پر چلائی گئی ہیں، وہ جھوٹی خبریں تھیں، بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے یوٹیوبر نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کے گھر والوں میں ابھی بھی کوئی ان چینلز کو دیکھ رہا ہے تو میری یہ ویڈیو ان لوگوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ انہیں بھی حقیقت کا پتا چل سکے۔

دھروو راٹھی نے کہا کہ بھارت کے عوام کے ساتھ اتنا بڑا مذاق کیا جارہا ہے اتنے حساس موقع پر اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلاکر مسلسل خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے، آپ لوگ فوری طور پر ان چینلز کو دیکھنا بند کردیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات