امریکی ٹی وی سی این این کے بعد برطانوی ٹی وی بی بی سی کے صحافی نے بھی پاکستان کی بھارت پر برتری کے بارے میں بتا دیا۔
برطانوی ٹی وی کے ریجنل ایڈیٹر جنوبی ایشیاء اینبرسن اتھرجان کا کہنا ہے کہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کے اندر حملہ کیا۔
برطانوی صحافی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت نے اربوں ڈالرز کا اسلحہ خریدا تھا اس کے باوجود اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بزدل بھارت کی جارحیت کے خلاف گزشتہ شب آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کا آغاز کیا تھا جس کے دوران بھارت کی متعدد اہم فوجی تنصیبات اور پوسٹوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا اور دھول چاٹنے کے بعد بھارت پاکستان کے ساتھ بالآخر جنگ بندی پر آمادہ ہو گیا۔