38 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومانٹرٹینمنٹایک ہی دن ماسٹرز ڈگریاں وصول کرنے والے امریکی ماں بیٹا

ایک ہی دن ماسٹرز ڈگریاں وصول کرنے والے امریکی ماں بیٹا


ایک ہی دن ماسٹرز ڈگریاں وصول کرنیوالے ماں اور بیٹا برینڈی فیلڈز اور کائل فیلڈز —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا میں ایک ہی دن ماسٹرز ڈگریاں وصول کرنے والے ماں اور بیٹا سامنے آ گئے۔

برینڈی فیلڈز اور کائل فیلڈز ٹیکساس کرسچین یونیورسٹی (TCU) سے ایک ہی دن گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے والے ماں بیٹا بن گئے۔

یونیورسٹی نے اعلان کیا تھا کہ جمعے کو ہونے والی اپنی تاریخ کی پہلی صرف گریجویٹ طلبہ کے لیے مخصوص تقریب میں کائل فیلڈز ماسٹر آف لبرل آرٹس کی ڈگری حاصل کریں گے جبکہ ان کی والدہ برینڈی فیلڈز ایگزیکٹو ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری وصول کریں گی۔

برینڈی فیلڈز نے اسکول کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ یہ لمحہ اپنے بیٹے کے ساتھ شیئر کرنا ایک ایسا خواب ہے جس کا کبھی تصور بھی نہ تھا، ہم دونوں نے ایک دوسرے کو سخت ڈیڈ لائنز اور لمبی راتوں میں سپورٹ کیا ہے۔

ماؤں کے دن کے ویک اینڈ پر ایک ساتھ اسٹیج پر چلنا ہمارے خاندان کےلیے ایک ناقابلِ فراموش موقع رہا۔

انہوں نے بتایا کہ گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کا سفر طویل تھا، کئی سال بعد دوبارہ کلاس روم میں واپس آنا ایک بڑا چیلنج تھا، تاہم مختلف پس منظر رکھنے والے تجربہ کار پیشہ ور افراد کے ساتھ سیکھنے کا تجربہ بے حد فائدہ مند رہا۔

ٹیکساس کرسچین یونیورسٹی ایتھلیٹکس میں ایکوپمنٹ منیجر کے طور پر کام کرنے والے کائل فیلڈز نے کہا ہے کہ مستقبل میں کھیلوں کی دنیا میں کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، کھیل میری زندگی کا ہمیشہ سے اہم حصہ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گریجویشن کے بعد میں اسپورٹس انڈسٹری میں کام جاری رکھنا چاہتا ہوں، میرا سب سے بڑا خواب بڑی اسپورٹس برانڈ کی کمپنی میں کام کرنا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات