نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے غیر قانونی حملوں اور علاقائی صورتحال پر ترک ہم منصب کو آگاہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی حملے مساجد، رہائشی علاقوں اور دیگر مذہبی مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارتی جارحیت سے بےگناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس اور پاکستان سے یک جہتی کا اظہار کیا۔