32.6 C
Lahore
Sunday, May 11, 2025
ہومغزہ لہو لہوآپریشن بُنیان مّرصُوص؛ پاکستان سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت سیز...

آپریشن بُنیان مّرصُوص؛ پاکستان سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت سیز فائر پر مجبور ہوا


گزشتہ شب آپریشن بُنیان مّرصُوص کے دوران پاک فوج نے تابڑ توڑ حملوں سے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کے آپریشن بُنیان مّرصُوص نے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے۔

مودی سرکار آپریشن بُنیان مّرصُوص میں پاک فوج کے تابڑ توڑ حملوں سے گھبرا کر بالآخر مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی دفاعی نظام کو مفلوج کرنے پر مودی سرکار نے سیز فائر کے لیے امریکا سے رابطہ کیا تھا۔

ادھر آپریشن بُنیان مّرصُوص شروع ہوا اور اُدھر بھارتی فوج نے امریکا سے مداخلت کی اپیل کردی۔

امریکی وزیر خارجہ نے نائب صدر کے ہمراہ پاک بھارت کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت شروع کی۔

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت نے رات گئے جاری رہنے والی بات چیت کے بعد سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے۔

بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے تصدیق کی کہ پاکستان کے ساتھ سیز فائر کا آغاز ساڑھے چار بجے سے ہوگیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر بری، بحری اور فضائی حملے بند کردیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ سیز فائر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات قوم سے خطاب میں جنگ بندی کی تفصیلات بیان کریں گے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات