29 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومقومی خبریں3 دن سے بھارتی فورسز پاکستان کی فورسز سے ذلت آمیز شکست...

3 دن سے بھارتی فورسز پاکستان کی فورسز سے ذلت آمیز شکست کھا رہی ہیں، عظمیٰ بخاری


وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری– فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گودی میڈیا کے نزدیک بھارت نے پورا پاکستان فتح کرلیا جبکہ پاکستان کے تمام شہر محفوظ ہیں، معمولات زندگی معمول کے مطابق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا میڈیا بھارتی حکومت اور گودی میڈیا کا مذاق اڑا رہا ہے، بھارت نے 1965میں بھی لاہور فتح کرنے کا خواب دیکھا تھا تب بھی اسے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 ان کا کہنا تھا کہ 3 دن سے بھارتی فورسز پاکستان کی فورسز سے ذلت آمیز شکست کھا رہی ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کے تمام طیارے مکمل محفوظ ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات