وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں۔ بی ایل اے، ٹی ٹی پی بھارت کی پراکسیز ہیں۔
ایک نجی چینل سے گفتگو کے دوران انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے سیاسی فائدے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ وہاں سوا ارب لوگ رہتے ہیں، لہٰذا سیاسی فائدے کیلئے خطے کو جنگ میں نہ جھونکے۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان، کینیڈا اور امریکا سمیت کہاں کہاں دہشتگردی نہیں پھیلائی؟