35 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد


فائل فوٹو

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کارڈینل رابرٹ پریووسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے ناقد نکلے۔

نئے منتخب پوپ نے سوشل میِڈیا پر حال ہی میں ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کی گئی تھی۔ 

پوسٹ میں امریکی رہنماؤں کی امیگریشن پالیسیوں پر ایک اخلاقی سوال اٹھایا گیا ہے۔

رابرٹ پریووسٹ جب شکاگو کے کارڈینل تھے تو انہوں نے سوشل میڈیا پر تین ایسی پوسٹس شیئر کیں جن میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی اور جے ڈی وینس کے مذہبی نظریات پر سوالات اٹھائے گئے۔

نئے پوپ نے 2024 میں اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنے سے بڑی حد تک گریز کیا، تاہم 2011 سے وہ انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں کئی پوسٹ کر چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات