35 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومقومی خبریںکراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ رات 12 بجے...

کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا


کراچی ایئر پورٹ—فائل فوٹو

کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ رات 12 بجے تک بڑھادیا گیا، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ مزید 6 گھنٹے بڑھا دیا گیا ہے۔

آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ ٹیک آف دن 11 بجے بند کیا گیا تھا۔

قطر، جزیرہ ایئر، ایئر عربیہ، فلائی دبئی کی پروازیں 10 گھنٹے سے روانگی کی منتظر ہیں۔

ایئر پورٹ کی بندش سے کراچی کی 43 پرواز منسوخ کر دی گئیں، جبکہ 65 غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہو گئیں۔

دوحہ سے کراچی پہنچی قطر ایئر ویز کی ایک کارگو پرواز کو واپس دوحہ بھیج دیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات