28 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومقومی خبریںڈی جی آئی ایس پی آر پاک فضائیہ اور بحریہ افسران کے...

ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فضائیہ اور بحریہ افسران کے ہمراہ بریفنگ دیں گے


افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کچھ دیر میں انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دیں گے، پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران بھی بریفنگ میں موجود ہوں گے۔

 کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، کھوئی رٹہ سیکٹر اور بنڈلی میں کم سن بچی اور خاتون سمیت 5 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے مزید 3 پوسٹیں، مقبوضہ کشمیر میں جھنڈا زیارت پوسٹ اور پانڈو سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا، سماہنی باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات