28 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپیسہ انسان کی عزت نفس اور وطن کی عزت سے بڑھ کر...

پیسہ انسان کی عزت نفس اور وطن کی عزت سے بڑھ کر نہیں ہوتا، شان شاہد


— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ پیسہ انسان کی عزت نفس اور وطن کی عزت سے بڑھ کر نہیں ہوتا۔

شان شاہد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشدگی پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “میں نے بھارت میں کبھی کام نہیں کیا اور ہمیشہ لوگوں کی توجہ پاکستان کے لیے بھارت میں موجود نفرت کی جانب دلوائی۔”

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

اداکار نے لکھا کہ میں ہمارے فنکاروں کے وہاں جا کر کام کرنے اور ان کے فنکاروں کے یہاں آ کر کام کرنے کی ہمیشہ مخالفت کی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ میں نے ایسا کیوں کیا؟

شان شاہد نے لکھا کہ پیسہ انسان کی عزت نفس اور وطن کی عزت سے بڑھ کر  نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ شان شاہد کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے پروجیکٹس کا انتخاب کرتے ہوئے ہمیںشہ اپنے ملک کی عزت کو ترجیح دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات