29 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپاک بھارت کشیدگی، عمران عباس کا وطن کے ہیروز کو خراجِ تحسین

پاک بھارت کشیدگی، عمران عباس کا وطن کے ہیروز کو خراجِ تحسین


—فائل فوٹو

پاک بھارت کشیدگی کے دوران اداکار عمران عباس نے وطن عزیز کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے “اے وطن کے سجیلے جوانوں” نغمہ ریلیز کردیا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندر غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں نے دو ایٹمی طاقتوں کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے، پہلگام حملوں کے بعد بھارت نے ایک بار پھر اپنی اندرونی ناکامیوں کو چھپانے کےلیے پاکستان کو نشانہ بنایا اور آج یہ صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، گجرات، بہاولپور، راولپنڈی سمیت کئی شہروں پر ڈرون بھیجے جا چکے ہیں۔

ایسے نازک وقت میں معروف اداکار عمران عباس نے بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے پاکستانی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

عمران عباس نے سوشل میڈیا پر  ترانہ اے وطن کے سجیلے جوانوں گایا اور اپنے جذبات قوم کے ساتھ بانٹتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے اُن بھائیوں کےلیے ہے جو وطنِ عزیز کی حفاظت میں سینہ سپر ہیں، پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے، پاکستان زندہ باد۔

انٹرنیٹ صارفین نے عمران عباس کی اس کاوش کو سراہا، ان کے ویڈیو کلپ کو ہزاروں بار شیئر کیا جا رہا ہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گونجنے لگے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات