28 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، چینی بھی بھارتیوں کا مذاق اڑانے...

پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، چینی بھی بھارتیوں کا مذاق اڑانے لگے


اسکرین گریبز

پاکستان پر حملے کے نتیجے میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت کو آج کل جگ ہنسائی اور بین الاقوامی سطح پر ہزیمت کا سامنا ہے۔

جہاں پاکستانی میمرز اور صارفین نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کا جینا محال کیا ہوا ہے وہیں اب چینی میمرز بھی بھارت کے زخموں پر نمک چھڑکنے لگے ہیں۔

چینی میمرز نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے رافیل طیارے گرانے پر طنزیہ گانا تیار کیا ہے جس میں انہیں پنجابیوں کے روپ میں، بھارتی پنجابی ہپ ہاپ گانے ’تُنک تُنک تُن تارارا‘ پر ناچتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ گانا چینی زبان میں ہے جبکہ اس کی ویڈیو میں انگریزی زبان میں ترجمہ بھی پڑھا جاسکتا ہے۔

چینی میمرز اس مضحکہ خیز گانے میں بھارتی حلیے اور بھارتی گانے کی دھن پر ناچ ناچ کر بھارت کے جھوٹے دعووں کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔

چینی میمرز کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات