معروف امریکی ماہرِ سیاسیات پروفیسر جان میئر شائیمر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل اور واحد حل سیاسی ہے۔
پروفیسر جان میئر شائیمر نے کہا کہ بھارت فوجی حکمتِ عملی کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتا۔
امریکی پروفیسر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس قابلِ ذکر فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا۔