23 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستان کیخلاف کارروائی نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کا پول کھول دیا،...

پاکستان کیخلاف کارروائی نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کا پول کھول دیا، فرانسیسی اخبار


پاکستان کیخلاف کارروائی نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کا پول کھول دیا، بھارتی لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کیلئے شرمندگی اور دھچکا ہے۔

فرانسیسی اخبار لی مونڈ نے جدید ہتھیاروں کے باوجود بھارتی فضائیہ کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔

اخبار نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹس کی پیشہ ورانہ تربیت پر بھی سوال اٹھا دیا، دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت کو حالانکہ ذرائع کے ذریعے مجبوراً تین جیٹ طیاروں کا نام لیے بغیر کے نقصان کا اعتراف کرنا پڑا، لیکن طیاروں کے ملبے کی دستیاب فوٹیج سے کم از کم ایک رافیل کے تباہ ہونے کی خبروں کو تقویت ملتی ہے۔

اخبار نے لکھا کہ بھارتی سیکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کی تصدیق کی ہے، بھارت نے اپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کیلئے 2016 میں 36 رافیل طیارے  تقریباً 8 ارب یورو میں خریدے، دسمبر 2024 میں بھارت کے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے تکنیکی مسائل، تربیت پر سوالات اٹھائے گئے۔

بھارتی فضائیہ کے نقصانات سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی فضائیہ طویل عرصے سے بھرتی اور پائلٹ کی تربیت جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، بھارت نے میڈیا کو لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر ہٹانے پر مجبور کیا۔

اخبار نے تجزیے میں پاکستانی فضائیہ کے پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کو قبائلی علاقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشن کا 15 سال سے زائد کا تجربہ ہے اورJ-10 C کی شمولیت خصوصی طور پر رافیل کا مقابلہ کرنے کے لیے کی گئی، پاکستان کے پاس جدید فرانسیسی اور چینی ساختہ لڑاکا طیارے بھارت کے مقابلے کیلئے موجود ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی جریدے کی بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے، بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بھارت کے بزدلانہ حملے اور شرمندگی پر بین الاقوامی میڈیا نے بھی مہر ثبت کردی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات