26 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان سپر لیگ 10 غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

پاکستان سپر لیگ 10 غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی


—فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ 8 میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں، نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق میچز ملتوی کرنے کافیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشورے پر کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو موجودہ حالات کے تناظر میں ملتوی کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی رائے میں موجودہ حالات میں تمام توجہ پاک فوج کی کوششوں پر ہونی چاہیے۔

پی سی بی نے ایونٹ کو گزشتہ شب یو اے ای شفٹ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتِ حال پر لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات