35 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںویمنز ٹی ٹوئنٹی، صائقہ کی ففٹی، اسٹرائیکرز نے انونسیبلز کو ہرادیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی، صائقہ کی ففٹی، اسٹرائیکرز نے انونسیبلز کو ہرادیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے دن اسٹرائیکرز نے انونسیبلز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ انونسیبلز کے 134 رنز کے جواب میں اسٹرائیکرز نے آخری اوور میں 3 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ صائقہ ریاض ایک چھکے اور 8چوکوں کی مدد سے 58 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ اسٹرائیکرز کی ام ہانی کی 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اوول گراؤنڈ میں چیلنجرز نے اسٹارز کو چار وکٹ سے شکست دے دی ۔ اسٹارز 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سدرہ نواز 27 رنز ناٹ آؤٹ رہیں ۔ رامین شمیم اور زیب النسا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں چیلنجرز نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ صدف شمس 32 اور کپتان رامین شمیم 21 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ قابل ذکر رہیں۔ اسٹارز کی طوبٰی حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات