29 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںمیچ منسوخی پر کھلبلی مچ گئی، کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں...

میچ منسوخی پر کھلبلی مچ گئی، کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار


بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرم شالہ میں میچ منسوخ ہونے کے بعد ایک دم کھلبلی مچ گئی۔

آئی پی ایل کھلاڑیوں کو فوراً بس میں جانے کی ہدایت کی گئی۔

ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹل کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے گیارہویں اوور کے بعد میچ ختم کردیا گیا۔ 

میچ کے ختم ہونے کی وجہ برقی روشنیوں کی خرابی قرار دیا گیا تاہم بعد میں چیئرلیڈر کی ویڈیو نے بھارتیوں کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات