28 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومانٹرٹینمنٹطلاق کے بعد میں اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں: جنیفر لوپیز

طلاق کے بعد میں اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں: جنیفر لوپیز


—فائل فوٹو

معروف گلوکارہ اور اداکارہ جنیفر لوپیز نے اپنی سابقہ شادی اور طلاق کے بعد کی زندگی پر کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔

جنیفر لوپیز اور ہالی ووڈ اداکار بین ایفلیک نے جولائی 2022ء میں لاس ویگاس میں شادی کی تھی لیکن صرف 2 سال بعد اگست 2024ء میں دونوں نے اختلافات کی بنیاد پر باقاعدہ طلاق لے لی۔

حالیہ انٹرویو میں جنیفر نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے 17 سالہ جڑواں بچوں میکس اور ایمی سے ایک عہد کیا تھا، میں نے ان سے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے، لیکن تم دیکھو گے کہ میں اس سے زیادہ بہتر اور مضبوط بن کر نکلوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ وعدہ پورا کیا اور اب وہ خود بھی یہ محسوس کرتے ہیں، یہ میرے دل کو سکون دیتا ہے۔

طلاق کے بعد جنیفر لوپیز نے نا صرف اپنی زندگی کو سنبھالا بلکہ ایک بار پھر اسٹیج پر واپسی کی تیاری کر لی ہے، وہ 2025ء میں اپنا نیا میوزیکل ٹور اپ آل نائٹ Up All Night شروع کرنے جا رہی ہیں۔

بین ایفلیک اور جنیفر لوپیز کا رشتہ ہالی ووڈ کی سب سے مشہور کہانیوں میں شمار ہوتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات