26 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو مذاق قرار دے دیا، افراتفری نہ...

سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو مذاق قرار دے دیا، افراتفری نہ پھیلانے کا مشورہ


بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو مذاق قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں سوناکشی سنہا نے کہا کہ بھارتی میڈیا چیخ پکار سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے، خدا کے واسطے لوگوں کو ہیجان میں مبتلا کرنے اور افرا تفری پھیلانے سے باز رہیں۔

بھارتی شہری بھی اپنے میڈیا پر برس پڑے، شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارتی نیوز چینلز جھوٹ کا بازار بن گئے ہیں، بھارتی میڈیا قومی ہزیمت اور سبکی بن چکا ہے، میڈیا نے صحافتی اصولوں کی دھجیاں اڑادی ہیں، ایسے لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں کیوں نہیں لایا جاتا؟

بھارتی سینئر صحافیوں نے بھی بھارتی نیوز چینلز کے پروپگینڈے پر تنقید کی ہے، سینئر صحافی راج دیپ سر دیسائی نے کہا کہ صحافت جنگی جنون نہیں ہوتی، فرضی کہانیوں کو حقیقت بنا کر پیش نہیں کیا جاتا۔

ایک اور سینئر صحافی سدھارتھ ورادراجن نے کہا کہ بھارتی چینلز کی رپورٹس نہ صرف جھوٹی اور گمراہ کن تھیں، بلکہ اشتعال انگیز بھی تھیں۔

سینئر بھارتی صحافی رویش کمار نے کہا کہ گودی میڈیا نے سچائی کو دفن کردیا۔

 خیال رہے کہ بھارتی نیوز چینلز نے گزشتہ رات کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور پر بھارتی حملوں کا پروپگینڈا کیا تھا، بھارتی میڈیا پر جھوٹ کا بازار گرم کیا گیا تھا۔

پاکستانی حکام نے ان رپورٹس کو جھوٹا، گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات