26 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومغزہ لہو لہوسعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے



اسلام آباد:

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا پاکستان میں سعودی سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے دفتر خارجہ میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی  اور ملاقات میں پاک-بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر مملکت خارجہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران پاک-بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قبل ازیں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر بھارت کے دورے پر تھے اور نئی دہلی سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات