28 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحبا بخاری نے مداحوں کو خبردار کر دیا

حبا بخاری نے مداحوں کو خبردار کر دیا


اداکارہ حبا بخاری — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے مداحوں کو اپنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بارے میں خبردار کر دیا۔

حبا بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کیے ہیں۔

پہلے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو طنزیہ ٹوئٹس کیے گئے ہیں۔

حبا بخاری نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میں نہیں ہوں بلکہ یہ کوئی جعلی اکاؤنٹ ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ براہ مہربان اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں!

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں یہ بھی بتایا کہ میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر حبا بخاری کا جعلی اکاؤنٹ پہلی بار سامنے نہیں آیا بلکہ اس سے پہلے بھی ان کے کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جن کے بارے میں بعد میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ’فین پیجز‘ ہیں۔

جس پر اداکارہ نے فین پیجز بنانے والوں سے درخواست کی کہ جو بھی اس طرح کا کوئی پیج بنائے تو اس پیج کے بائیو میں’فین پیج‘ ضرور لکھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات