کراچی میں پولیس نے شوہر کے قتل کے عوض بیٹی کا رشتہ دینے والی ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔
کراچی کے علاقے گڈاپ سے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی، بیٹی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق مذکورہ شہری کے قتل کا واقعہ انگارہ گوٹھ میں 20 اپریل کو پیش آیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شہری کی بیٹی سےشادی کرنا چاہتا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ خاتون نے شوہرکو قتل کرنے پر ملزم کو بیٹی کا رشتہ دینے کا کہا تھا۔