28 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت کو پلوامہ حملے کے جواب میں بالاکوٹ حملے سے کیا حاصل...

بھارت کو پلوامہ حملے کے جواب میں بالاکوٹ حملے سے کیا حاصل ہوا؟ محبوبہ مفتی


مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر ِ اعلیٰ رمحبوبہ مفتی—فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ فوجی کارروائیاں بنیادی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں۔ بھارت کو پلوامہ حملے کے جواب میں بالاکوٹ حملے سے کیا حاصل ہوا؟

پاک بھارت کشیدگی پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِاعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے بیان میں کہا کہ فوجی کارروائیاں کبھی بھی مسئلے کو حل نہیں کرتیں اور نہ امن فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک فوجی مداخلت کا نہیں سیاسی مداخلت کا انتخاب کریں۔

انہوں نے بھارتی حکومت سے سوال کیا ہے کہ بھارت کو پلوامہ حملے کے جواب میں بالاکوٹ حملے سے کیا حاصل ہوا؟

انہوں نے مزید کہا کہ میں پاک بھارت رہنماؤں سے اپیل کرتی ہوں کہ ان حملوں کو بند کردیں۔

انہوں نے دونوں ملکوں کی حکومت کو مشورہ دیا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم فون اٹھائیں بات کریں اور اس تنازعے کا حل نکالیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات