28 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومتجارتی خبریںاپریل میں 2025ء میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں

اپریل میں 2025ء میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں


—فائل فوٹو 

سال 2025ء کے چوتھے ماہ میں بیرونِ ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر ملک بھیجے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اپریل 2025ء میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں۔

 اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اپریل2025ء کی ورکرز ترسیلات اپریل 2024ء کے مقابلے 13.10 فیصد زائد ہیں، مالی سال کےابتدائی 10میں ورکرز ترسیلات 30 فیصد اضافے سے31.2 ارب ڈالر رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  سعودی عرب سے اپریل میں 72.54 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں جبکہ یو اے ای سے اپریل میں 65.76 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات