34 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںانڈین پریمیئر لیگ معطل کردی گئی

انڈین پریمیئر لیگ معطل کردی گئی


— فائل فوٹو

پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) معطل کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل منیجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آئی پی ایل کو روکنے کی تجویز پر غور کیا گیا جس کے بعد لیگ کو معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

بھارت میں آئی پی ایل منتظمین بھی کشیدہ صورتحال سے پریشانی سے دوچار تھے۔

آسٹریلوی کرکٹرز نے پہلے ہی واپس جانے کا سوچنا شروع کردیا تھا

اس سے قبل ہی یہ بات سامنے آچکی تھی کہ پاکستان سے کشیدگی کے باعث بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں منتخب آسٹریلین کھلاڑیوں نے گھر واپسی کا سوچنا شروع کردیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا نے پہلے ہی رپورٹ کردیا تھا کہ آئی پی ایل میں منتخب آسٹریلین کھلاڑیوں نے گھر واپسی کا سوچنا شروع کردیا ہے۔ کھلاڑی آسٹریلیا یا دبئی جانے کے خواہشمند تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے 15 کھلاڑی اور 2 کوچز بھارت میں موجود ہیں، جس میں پیٹ کمنز، جسٹن لینگر اور رکی پونٹنگ جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

کھلاڑیوں کو فوراً بس میں جانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات