کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،پاک بھارت جھڑپوں میں اضافے اور جنگ کے گہرے ہوتے بادلوں کی وجہ سے سرمائے کا انخلاء بڑھ گیا،تمام اہم سیکٹرز میں زبردست فروخت سے مارکیٹ کریش کر گئی،کے ایس ای میں 5.89 فیصد کی شرح سے 6482 پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس سے کم ہو کر ایک لاکھ 3 ہزار پوائنٹس پر آگیا، 82.88 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے سرمایہ کاری مالیت 819 ارب 60 کروڑ 87 لاکھ روپے کم ہو گئی،تاہم بڑے پیمانے پر فروخت کے دباو سے کاروباری حجم 18.81فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد مالیاتی اداروں کی منتخب خریداری سے ایک موقع پر انڈیکس 1872پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 11ہزار کی حد بھی عبور کر گیا تاہم بعد ازاں بھارت کی جانب سے ڈورون حملے اور کشیدگی بڑھتے ہی صورتحال تبدیل ہو گئی اور مارکیٹ میں اچانک بھاری فروخت سے7ہزار پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ ایک ہزار پوائنٹس پر آگیا ۔