انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر281 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی۔
بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 101 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 110 پر آ گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 881 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔