29 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومغزہ لہو لہوپیوتن اور شی جن پنگ کی ماسکو میں اہم ملاقات، امریکا کو...

پیوتن اور شی جن پنگ کی ماسکو میں اہم ملاقات، امریکا کو سخت پیغام دے دیا


ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوتن اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو ماسکو میں ہونے والی ایک اہم تقریب میں شرکت کی جس میں دوسری جنگِ عظیم میں نازی جرمنی کی شکست کی 80ویں سالگرہ منائی گئی۔

پیوتن نے اس موقع پر یوکرین جنگ کو ’نیو ناززم‘ کے خلاف ایک نئی جدوجہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اور چین تاریخی سچائی کی حفاظت کے لیے متحد ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جدید دور کے ناززم اور عسکریت پسندی کے خلاف کھڑے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر کو اپنا “عزیز دوست” قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اور روس یکطرفہ اقدامات اور عالمی غنڈہ گردی کے خلاف کھڑے ہیں، اور ایک کثیر قطبی عالمی نظام کی حمایت کرتے ہیں۔

شی جن پنگ نے مزید کہا: “ہم مل کر جنگِ عظیم دوم کی صحیح تاریخ کو اجاگر کریں گے، اقوامِ متحدہ کے ادارے کے وقار کا دفاع کریں گے اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔”

اس موقع پر 24 سے زائد غیر ملکی رہنماؤں نے شرکت کی، مگر شی جن پنگ کی موجودگی نمایاں رہی کیونکہ یہ ان دونوں ملکوں کے درمیان “نو لیمٹس پارٹنرشپ” کا عملی مظاہرہ تھا۔

دوسری جانب یوکرین نے دنیا بھر کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسکو کی پریڈ میں اپنے فوجی نہ بھیجیں کیونکہ یہ روسی مؤقف کی حمایت کے مترادف ہوگا۔ تاہم، چین نے روس کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بڑی مقدار میں تیل و گیس کی خریداری جاری رکھی ہوئی ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات