24 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومغزہ لہو لہووادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارتی فوج...

وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ



مظفرآباد:

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن کو شکست دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات