اسلام آباد:
کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اسلام آباد، پنجاب اور آزاد کشمیر میں 9 مئی کو شیڈول کیمبرج متحانات منسوخ کردیا ہے۔
کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سےجاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکام، کیمبرج اور برٹش کونسل سے مشاورت کے بعد سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور ہماری ترجیح طلبہ اور عملے سے تعاون اور طلبہ کو تعلیم کے میدان میں بہتری کے لیے مدد کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مظفر آباد ،میرپور، اسلام آباد اور پنجاب میں او لیول، آئی جی سی ایس ای، انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے 9 مئی کو ہونے والے امتحانات منسوخ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔
کیمبرج نے کہا کہ یہ فیصلہ صرف 9 مئی کے امتحان کے لیے ہے اور تمام براہ راست کیمبرج اور برٹش کونسل کے اسکولوں پر لاگو ہوگا
مزید بتایا گیا کہ کیمبرج کے 11 مئی کو شام کے وقت شیڈول امتحانات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا اور اگر سیکیورٹی صورت حال بہتر رہی تو دیگر شہروں میں 9 مئی کو امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
کیمبرج نے کہا کہ کسی بھی تبدیلی کی صورت میں طلبہ کو آگاہ کردیا جائے گا اور جہاں امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں وہاں ہم اپنی مہارت اور بہترین عمل کا استعمال کرتے ہوئے یقینی بنائیں گے کہ ہم شفاف گریڈز دے سکیں تاکہ طلبہ کی ترقی ہو۔