امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ مشرق وسطیٰ میں خلیج فارس کا نام تبدیل کر دینگے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں کسی کا دل نہیں دکھانا چاہتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن میں نے ایک فیصلہ کیا کہ خلیج فارس کا نام تبدیل کردیا جائے۔
امریکی صدر اگلے ہفتے 13 تاریخ سے 16 تاریخ سعودیہ عرب، متحدہ عرب امارت اور دیگر عرب ممالک کا دورہ کریں گے۔