29 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومتجارتی خبریںتجارتی خسارے میں ماہانہ بنیاد پر اپریل میں 55.20 فیصد اضافہ

تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیاد پر اپریل میں 55.20 فیصد اضافہ


—فائل فوٹو

ملک کا تجارتی خسارہ مارچ کی نسبت اپریل میں 55.20 فیصد بڑھ کر 3 ارب 38 کروڑ  80 لاکھ ڈالرز  پر پہنچ گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں بھی تجارتی خسارے میں 35.79 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 8.81 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ 21 ارب 35 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا۔

دستاویزات کے مطابق مارچ کی نسبت اپریل میں ملکی مجموعی برآمدات میں 19.05 فیصد کمی ہوئی جبکہ مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 14 کروڑ ڈالر رہا۔

اپریل کے دوران مجموعی برآمدات میں سالانہ 8.93 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، رواں مالی سال کے 10 ماہ میں برآمدات میں 6.25 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جولائی تا اپریل مجموعی برآمدات کا حجم 26 ارب 86 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا۔

دستاویزات میں کہا گیا کہ مارچ کی نسبت اپریل میں ملکی مجموعی درآمدات میں 14.52 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مجموعی درآمدات کا حجم تقریباً 5 ارب 53 کروڑ ڈالر رہا۔

 گزشتہ سال اپریل کے مقابلے درآمدات میں سالانہ بھی 14.09 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی درآمدات میں 7.37 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا اپریل ملکی مجموعی درآمدات کا حجم 48 ارب ڈالر سے زائد رہا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات