چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔
عرب میڈیا کو انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر وہ مسئلہ ہے جسے پاکستان اقوام متحدہ میں لے کر گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ایک خواب ہوگا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی معتبر عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے معصوم بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا، کسی بھی خودمختار قوم کے پاس ایسے حالات میں جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔