29 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت میں 200 سے زائد پروازیں منسوخ، 20 ہوائی اڈے بند

بھارت میں 200 سے زائد پروازیں منسوخ، 20 ہوائی اڈے بند


نئی دہلی (آئی این پی)بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بعد شمالی بھارت کے 20 ہوائی اڈوں پر 10مئی تک 200اندرون ملک پروازیں منسوخ کردی گئیں۔بھارتی حکام 20 ایئرپورٹس سے پروازیں معطل کردی ہیں،10 مئی تک 20ہوائی اڈوں سے کوئی پرواز اڑان نہیں بھرے گی۔ ایئرانڈیا کے مطابق سرینگر، لیہ، جموں، امرتسر، جودھ پور،اوربھوج ایئرپورٹ بندہے،اس کے علاوہ جام نگر، چندی گڑھ اور راجکوٹ ایئرپورٹس کی پروازیں بھی معطل ہیں۔انڈین ایئر لائنز نے ان ہوائی اڈوں کے لیے تمام پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے، اور یہ پروازیں 10مئی صبح 5:29بجے تک معطل رہیں گی۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ اس کی دو بین الاقوامی پروازیں، جو امرتسر جا رہی تھیں، دہلی کی جانب موڑ دی گئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات