23 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی خبر ’فیک نیوز‘ ہے:...

بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی خبر ’فیک نیوز‘ ہے: سیکیورٹی ذرائع


پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر، پٹھان کوٹ، راجستھان اور پنجاب میں دھماکوں کی بریکنگ نیوز کو ’فیک نیوز‘ قرار دے دیا۔

پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد ناکام، جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے اس سے قبل امرتسر پر حملے کی جھوٹی خبر پھیلائی، امرتسر پر حملے کی جھوٹی خبر پھیلانے کا مقصد سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی جھوٹی خبر چلا رہا ہے، بھارتی میڈیا کا ایف 16 گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹ پر مبنی ہے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی جھوٹی خبر کا مقصد کشمیریوں میں پھوٹ ڈلوانا ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت جھوٹی خبروں کے ذریعے سکھوں اور کشمیریوں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت اپنے طیارے گرانے کی خفت مٹانے کے لیے ایف 16 گرانے کی جھوٹی خبر پھیلا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جعلی خبروں سے بھارت مقامی میڈیا اور عالمی سطح پر جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کوئی حملہ نہیں کیا، نہ اس کا کوئی طیارہ گرا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16 گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت اب راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے بتا رہا ہے، ایسی خبروں سے بھارت پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے، افواجِ پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے تمام ایکشنز سےثابت کیا کہ تمام ایکشنز صرف اپنے دفاع میں کیے ہیں، جبکہ بھارت نے پچھلے 48 گھنٹوں میں پاکستان پر بِلااشتعال جارحیت کی ہے، بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے ناقابلِ تردید ثبوت پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ہر روز اپنی نئی ہزیمت، ناکامی چھپانے کے لیے بھارتی گودی میڈیا صبح شام جھوٹ بولتا ہے، ہیروپ ڈرون ڈرامے کی ناکامی کے بعد اب مقبوضہ کشمیر اور راجستھان میں جھوٹے حملے کی خبریں چلائی گئیں، بھارت اپنے میڈیا پر جھوٹی خبریں چلا کر اپنی ناکام جارحیت کو جاری رکھنے کا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اب تک جھوٹ اور پروپیگنڈے کے علاوہ پاکستان کے خلاف کوئی ایک ثبوت نہیں دے سکا، بھارتی جھوٹ اور پروپیگنڈا اب پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے جو دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔

مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایسی کوئی صورتِ حال نہیں جو بھارتی میڈیا بتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے فیک نیوز پھیلاتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس، ایئرپورٹ اور آرمی کیمپس کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکوں کے بعد سائرن بجا دیے گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات