24 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارتی میڈیا بھی حواس باختہ، مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے کی...

بھارتی میڈیا بھی حواس باختہ، مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے کی جھوٹی خبریں چلانے لگا



اسلام آباد:

شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلیے بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے اور ایف 16 کو نشانہ بنانے سے متعلق جھوٹی خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان جعلی خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ 

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف سولہ گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کر دیا ہے، اِسی گھبراہٹ میں بھارت اب  راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے کر کے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان جب بھارت پر حملہ کرے گا تو اُس کا شور صرف انڈیا میڈیا پر نہیں بلکہ گونج پوری دنیا میں سنی جائے گی۔ انہوں نے امرتسر سمیت بھارت کے 15 علاقوں میں گزشتہ شب ہونے والے حملوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے خود ہی اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات