29 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومتجارتی خبریںاسٹاک مارکیٹ، پاک بھارت جھڑپیں، سرمایہ کاروں کے 429 ارب روپے ڈوب...

اسٹاک مارکیٹ، پاک بھارت جھڑپیں، سرمایہ کاروں کے 429 ارب روپے ڈوب گئے


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، پاک بھارت جھڑپوں کے آغاز سے سرمایہ کاروں میں خوف وہراس ، بڑے پیمانے پر سرمائے کا انخلاءسے مارکیٹ میں مندی کی بڑی لہر، کے ایس ای100انڈیکس میں 3559پوائنٹس کی کمی ،ایک لاکھ 13ہزار پوائنٹس سے کم ہو کر ایک لاکھ 10ہزار پوائنٹس پر آگیا، 79.64فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں 429ارب 31کروڑ89لاکھ روپے کی بڑی کمی، تاہم فروخت بڑھنے سے کاروباری حجم 30.79 فیصد بڑھ گیا،تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملوں اور دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں خوف و ہراس اور بے چینی سےبدھ کو مارکیٹ 1111 پوائنٹس کی کمی پر کھلی جس کے بعد بڑے پیمانے پر سرمائے کا انخلاء شروع ہو گیا اور ایک موقع پر انڈیکس 6561 پوائنٹس کی کمی نمایاں کمی سے ایک لاکھ 7 ہزار پوائنٹس پر آگیا تاہم کچھ دیر بعدمالیاتی اداروں کی جانب سے خریداری سےا چانک کچھ بہتری آنا شروع ہو ئی لیکن دوسرے ہاف میں ایک بار پھر فروخت کا دباو بڑھ گیا اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 3559.48 پوائنٹس کی کمی سے 113568.51 پوائنٹس سے کم ہو کر 110009.03پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات