کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ اسٹارز نے اسٹرائیکرز کو 17رنز سے شکست دیدی۔ اسٹارز کے148رنزکے جواب میں اسٹرائیکرز نے 131رنز بنائے۔ کانکررز نے انونسیبلز کو 30 رنز سے ہرادیا۔ کانکررز نے 145 رنز 9 وکٹ پر بنائے۔ جواب میں انونسیبلز 6 وکٹوں پر115 رنز بناسکی۔