29 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومغزہ لہو لہواسماء عباس نے بڑی بہن کی برسی پر جذباتی ویڈیو شیئر کردی

اسماء عباس نے بڑی بہن کی برسی پر جذباتی ویڈیو شیئر کردی


پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور میزبان اسماء عباس نے حال ہی میں اپنی بہن سُمبل شاہد کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بلاگ شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اسماء عباس ویلاگ میں اپنی بڑی بہن سُمبل شاہد کی چوتھی برسی کی یاد میں آبدیدہ ہو گئیں۔ یہ ویڈیو ان کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ہے، جس میں انہوں نے سُمبل شاہد کے ساتھ گزرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔

اسماء عباس نے کہا کہ سُمبل باجی کو دنیا سے رخصت ہوئے چار سال گزر چکے ہیں اور یہ وقت بہت تیزی سے گزر گیا۔ انہوں نے اپنی بہن کو معصوم اور خوبصورت شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیماری کا ادراک بھی نہ کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور بہن کی جدائی نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، لیکن پیاروں کے بغیر یہ ادھوری محسوس ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اسماء عباس ان دنوں ڈرامہ ’دستک‘ میں اپنی اداکاری کے باعث ناظرین سے داد سمیٹ رہی ہیں، جبکہ وہ یوٹیوب پر روزانہ کی بنیاد پر وی لاگنگ بھی کر رہی ہیں جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات