32 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومقومی خبریںاسحاق ڈار کا سیکریٹری جنرل او آئی سی سے رابطہ

اسحاق ڈار کا سیکریٹری جنرل او آئی سی سے رابطہ


سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ اور نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ شب کیے گئے بھارتی حملوں کے حوالے سے سیکریٹری جنرل او آئی سی سے رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے جس کے دوران انہوں نے سیکریٹری جنرل او آئی سی کو بھارت کی حالیہ جارحیت سے آگاہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی حملے پاکستان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں، بھارت کی کارروائیاں اعلانِ جنگ کے مترادف ہیں، بھارتی حملوں سے معصوم شہری شہید ہوئے، خطے کا امن داؤ پر لگ گیا۔

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی پر عالمی برادری سے مؤقف اپنانے کی اپیل کی ہے اور او آئی سی پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت کا سخت نوٹس لے۔

اسحاق ڈار نے سیکریٹری جنرل او آئی سی کو اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز حملے بڑھ رہے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے معصوم شہریوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ سیکریٹری جنرل او آئی سی نے پاکستان سے یک جہتی اور کشمیری عوام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازع کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات